تمام سیاسی قوتیں چیلنجز کا اجتماعی طاقت سے مقابلہ کریں‘رضوان مختار

تمام سیاسی قوتیں چیلنجز کا اجتماعی طاقت سے مقابلہ کریں‘رضوان مختار

تمام سیاسی قوتیں چیلنجز کا اجتماعی طاقت سے مقابلہ کریں رضوان مختار ستم ظریفی یہ ہے کہ کوئی بھی فریق اپنی غلطیاں تسلیم کرنے کو تیار نہیں میڈیا سے گفتگو

خوشاب(نمائندہ دنیا )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ موجودہ قومی و بین الاقوامی حالت کا تقاضہ ہے پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں یک جان ہو کر ملک و قوم کو در پیش چیلنجز کا اپنی اجتماعی طاقت سے مقابلہ کریں پاکستان کے تشخص و وقار کو برقرار رکھنے اور اس مملکت خدادا داد کی ترقی و استحکام کیلئے انتقامی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے ، اپنی رہائش گاہ چک47ایم میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہو یا مسلم لیگ(ن)دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے دور اقتدار میں عوام کو سہانے خواب دکھا کر ذاتی مفادات حاصل جس کی وجہ سے وطن عزیز کو معاشی و اقتصادی بحرانوں کے ساتھ ساتھ سیاسی عدم استحکام کا سامان کر نا پڑا ، انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ کوئی بھی فریق اپنی غلطیاں تسلیم کرنے کو تیار نہیں اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جمہوریت کو ڈی ریل ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی ، انہوں نے قومی سوچ رکھنے والے سیاسی قائدین سے استدعا کی کہ وہ موجودہ صورتحال کے تدارک اور حکومت و اپوزیشن کے مابین فاصلے کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،اگر سیاسی اکابریں ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے اور قومی وقار کی بحالی میں مخلص ہیں تو انہیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں