سی سی ڈی اور ملزمان کے مابین فائرنگ 1ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سی سی ڈی اور ملزمان کے مابین فائرنگ 1ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سی سی ڈی اور ملزمان کے مابین فائرنگ 1ملزم زخمی حالت میں گرفتار اہلکاروں نے مشکوک موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سلانوالی روڈ پرعلامہ اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی اور ملزمان کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارجبکہ دوسرا فرار ہو گیاسی سی ڈی ذرائع کے مطابق ناکہ بندی پر موجود اہلکاروں نے ایک مشکوک موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا مگر ملزمان رکنے کی بجائے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،جن کے تعاقب کیا گیا تو کچھ دور جا کر موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پھسل گیا جس کے باعث ایک ملزم جس کا نام ناصر علی بتایا جاتا ہے شدید زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، پولیس نے زخمی ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید تحقیق اور فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں