مرغی کے گوشت510 کے بجائے 548 روپے میں فروخت

مرغی کے گوشت510 کے بجائے 548 روپے میں فروخت

مرغی کے گوشت510 کے بجائے 548 روپے میں فروخت مہنگائی میں اضافہ، عید کی آمد پر قصابوں کی لوٹ مار،گوشت شہریوں کی پہنچ سے باہر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ شہر میں 510 فی کلو فروخت ہونے والے مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 548 روپے کلو مقرر کر کے مہنگائی کو ہوا دینے لگی ،ذرائع کے مطابق شہر اور گردونواح میں گوشت مرغ وقفہ وقفہ کے اضافہ سے 510 روپے کلو فروخت ہو رہا تھا کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے گوشت مرغ کا سرکاری ریٹ 548 روپے جاری کر کے مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیا جس پر صارفین کا کہنا ہے کہ عید کی آمد پر قصابوں کی لوٹ مار سے بچ کر گوشت مرغ کھانے والے صارفین سے اس کے نرخوں میں اضافہ کر کے ضلعی انتظامیہ گوشت مرغ بھی ان کی پہنچ سے باہر کرنے کے درپے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں