نوجوان شراب لے کر جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

 نوجوان شراب لے کر جاتے  ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

خوشاب(نمائندہ دنیا )مٹھہ ٹوانہ پولیس نے منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران اور شراب فروش کو شراب لے کر جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 ملزم کے قبضہ سے دس لٹر شراب بر آمد ہوئی ، پولیس کے خلاف تھانہ مٹھہ ٹوانہ میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ دریں اثنا مٹھہ ٹوانہ پولیس نے ایک آتش باز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان بھی بر آمد کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں