ڈسٹرکٹ لیول کاٹن کراپ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
ڈسٹرکٹ لیول کاٹن کراپ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس فیز اوّل کے دوران 1800 معلوماتی لٹریچر تقسیم۔120 دیہات کا احاطہ کیا گیا
بھکر( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیول کاٹن کراپ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں کپاس کی کاشت کے فروغ اور مقررہ اہداف کے حصول کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)سید کاظم حسین شاہ کی جانب سے آگاہی مہم کے مختلف مراحل پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایگریکلچر کراپ رپورٹنگ،ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ،پیسٹی سائیڈز ڈیلرز اور کسان کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ فیز اوّل کے دوران 1800 معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا جبکہ 120 دیہات کا احاطہ کیا گیا اور اس مہم میں مجموعی طور پر 3002 افراد نے شرکت کی۔اسی طرح فیز دوم میں 1200 معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا، 120 دیہات تک رسائی حاصل کی گئی اور 1975 افراد کو کپاس کی جدید کاشت اور بہتر پیداواری طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ہدایت کی کہ ضلع میں کپاس کی کاشت کے لیے مقرر کردہ 9 ہزار ایکڑ کے ہدف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسانوں کو جدید زرعی طریقہ کار سے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے کسانوں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھیں تاکہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ یقینی بنایا جاسکے ۔