بھکر :ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

بھکر :ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

بھکر :ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیامنصوبوں کو تیز رفتاری کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ارشد وٹو،سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔اجلاس کے دوران چاروں تحصیلوں میں زیرِ تعمیر ترقیاتی سکیموں اور جاری تزئین و آرائش کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ہدایت کی کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو معیاری انداز میں تیز رفتاری کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام الناس کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید کیا جاسکے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سرکاری عمارات کی باؤنڈری والز کی اونچائی کو سکیورٹی کے تقاضوں کے مطابق بڑھایا جائے اور سرکاری دفاتر میں درکار ضروری ساز و سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کہا کہ سکولوں اور کالجوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیتاکہ طلبہ کو بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیاجا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں کی معیاری انداز میں بروقت تکمیل کیلئے کڑی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں