منشیات فروشوں کی سی سی ڈی پر فائرنگ پر، کانسٹیبل محفوظ رہا

 منشیات فروشوں کی سی سی ڈی  پر فائرنگ پر، کانسٹیبل محفوظ رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پرانا بھلوال کے قریب منشیات فروشوں نے سی سی ڈی پر فائرنگ پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کانسٹیبل علی نعمان کے سینے میں لگے مگر بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے کانسٹیبل محفوظ رہا۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو افراد کو چیکنگ کے دوران رکنے کا اشارہ کیا مگر انہوں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے تعاقب کرنے پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بجلی کے ایک پول سے جا ٹکرایاجس کے باعث ایک ملزم اپنے ساتھی کو موقع پر زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔زخمی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت حسنین نینو کے نام سے ہوئی۔ملزم سے اسلحہ اور منشیات برآمدہوئی ،ملزمان کے خلاف مقدہ درج کر لیا گیا جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں