سرگودھا میں نماز عیدالفطر کے اوقات ،انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں عیدالفطر پورے مذہبی جوش وخروش سے منائی جائے گی اور نماز عید کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔
عیدالفطر کامرکزی اجتماع حسب روایت مرکزی عیدگاہ کوٹ فرید روڈ پر ہو گا جہاں 8بجے عید کی نماز پڑھائی جائے گی،جامع مسجد معاویہ فاروق اعظم روڈ 7 بجکر 30 منٹ،مرکز ابوبکر اہلحدیث نزد سول ہسپتال 7بجے ،رحمت العالمین پارک 6:30 بجے ،جمعیت اہلحدیث کمپنی باغ 7 بجے ،کینٹ ویو پارک 8.00 بجے ،جامع مسجد تقوی بلاک سات6:30 بجے ،جامع مسجد ختم نبوت لیاقت کالونی 7.15 بجے ،جامع مسجد رحمت اللعالمین کینٹ ویو8.00 بجے ،مدینہ العلوم مسجد مقام حیات میں 7بجے ،جامع مسجد بلاک نمبر11میں 6:30بجے ،تبلیغی مرکز مدنی مسجد میں 6:30،جامع مسجد بلاک نمبر8میں 6:30،جامع مسجد محمدی جمیل پارک 8.00 بجے ،جامع مسجد بلال مردآباد8.00 بجے ،جامع مسجد رحمانیہ رحمان پورہ7:00بجے ،جامع مسجد ابوبکر صدیق اہلحدیث 91شمالی میں 7:45،جامع مسجد سلمان پورہ7.45 بجے ،جامع مسجد صابری رحمن پورہ 7.30 بجے ،جامع مسجد عثمانیہ کوٹ فرید روڈ7.45 بجے ،جامع مسجد حنفیہ کلیار ٹاؤن 7:30بجے ،قدیمی امام بارگاہ بلاک نمبر 7میں 8:00 بجے ، امام بارگاہ انجمن مہاجرین حسینی بلاک نمبر19میں 8:00 بجے ،امام بارگاہ قصر القائم سیٹلائٹ ٹاؤن میں 8:00 بجے ،امام بارگاہ گلستان حیدریہ اقبال کالونی 7:30بجے ،امام بارگاہ محمدیہ کالونی 7:30،امام بار گاہ مقام حیات 8:00 بجے ،امام بارگاہ جوہر کالونی 8:00 بجے ، امام بارگاہ علی النولی ﷲ کمپلیکس فاروق کالونی 8:00 بجے ،امام بارگاہ ابو تراب نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں 8:00بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی ۔