بھکر بھر میں مختلف پٹرول پمپس کا تفصیلی معائنہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز ذیشان شبیر رانا کی زیر نگرانی ڈی او انڈسٹریز شفق ناز کی اپنی ٹیم کے ہمرہ ضلع بھر میں مختلف پیٹرول پمپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
کارروائی کے دوران پیٹرول کے پیمانوں (میٹرز) کی چیکنگ کی گئی اور فروخت کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ۔ ٹیموں نے نرخوں میں ممکنہ اضافے کے خدشے کے پیش نظر پیٹرول کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا اور ترسیل کے نظام کو یقینی بنایا تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔معائنہ کے دوران پیٹرول کی فروخت روکنے اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث پمپس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والے پمپس کو سیل کر دیا گیا جبکہ ذمہ داران کے خلاف استغاثہ جات عدالتوں میں بھجوا دیے گئے ۔