تمام ہیلتھ فیسلٹیز کی باقاعدہ مؤثر اور شفاف مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر

تمام ہیلتھ فیسلٹیز کی باقاعدہ مؤثر اور شفاف مانیٹرنگ کو یقینی  بنایا جائے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر

میانوالی (نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی، ڈاکٹر میاں کاشف علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کا ایک اہم اور تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز،میڈیکل سپرٹینڈنٹس،تحصیل ہیلتھ آفیسرز، پروگرام منیجرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جہاں ضلع بھر میں صحت عامہ کی موجودہ صورتحال اور جاری پروگرامز کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کی تمام ہیلتھ فیسلٹیز کی باقاعدہ، مؤثر اور شفاف مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر ہیلتھ فیسلٹی پر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔اور کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں