نامعلوم چور قیمتی گائے لے اڑے ، مقدمہ درج
بھیرہ (نامہ نگار)نواحی علاقہ ٹاہلی والا میں نامعلوم چور رب نواز کے گھر کے باہر بندھی قیمتی گائے چوری کر کے لے گئے ۔
متاثرہ شہری کے مطابق گائے کی مالیت تقریباً 3 لاکھ روپے ہے ۔اطلاع ملنے پر بھیرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔