پیر محمد امین الحسنات شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت، راؤ عبدالقیوم کی فاتحہ خوانی
بھیرہ (نامہ نگار )سنی سپریم کونسل پاکستان کے چیئرمین و سجادہ نشین بھیرہ پیر محمد امین الحسنات شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع سرگودھا کے امیر راؤ عبدالقیوم پیر ہاؤس بھیرہ آئے ۔
اس موقع پر انہوں نے پیر محمد فاروق بہاؤ الحق شاہ سے ملاقات کی اور مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔راؤ عبدالقیوم نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے ۔ اس موقع پر میاں محمد نعیم الدین، حافظ انوار احمد نوری سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے جنہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔