اشتہاری ملزم فرار کروانے پر دوست کے خلاف مقدمہ درج
شاہ پور صدر (نامہ نگار)پولیس تھانہ شاہ پور نے ایک اطلاع پر اشتہاری ملزم شاہد منور سکنہ 49 ٹیل سرگودہا کی گرفتاری کے لیے حافظ ہوٹل پر چھاپہ مارا، تاہم وہ پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ ملزم اپنے دوست دانش شاہ کے ہمراہ ہوٹل پر موجود ہے ۔ پولیس کے پہنچنے پر دانش شاہ نے باآواز بلند ملزم کو خبردار کر دیا جس پر دونوں موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے اشتہاری ملزم کو فرار کروانے اور مدد فراہم کرنے کے الزام میں دانش شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے ۔