فیسکو اینٹی تھیفٹ ٹیم کی کارروائی،2بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار
فیسکو اینٹی تھیفٹ ٹیم کی کارروائی،2بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار چودھری کلیم انور گجر، عامر اقبال اور محمد اشرف نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی میں فیسکو اینٹی تھیفٹ ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے دو بجلی چوروں کو شنٹ لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔فیسکو سب ڈویژن سلانوالی کی اینٹی تھیفٹ ٹیم کے ارکان چودھری کلیم انور گجر، عامر اقبال اور محمد اشرف نے مخبر کی اطلاع پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔ اس دوران دو افراد محمد سرفراز ولد شہزاد سکنہ گارڈن ٹاؤن سلانوالی اور محمد یاسین ولد علی محمد سکنہ بلھے والا تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کو شنٹ لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان رفیق کی درخواست پر تھانہ سلانوالی اور تھانہ محمد والا پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔