بینک میں خواتین کو لوٹنے والے نوسر باز، شہریوں کی تشویش

 بینک میں خواتین کو لوٹنے والے نوسر باز، شہریوں کی تشویش

بینک میں خواتین کو لوٹنے والے نوسر باز، شہریوں کی تشویشنادرہ کنول اور نازیہ شاہ پور برانچ سے رقم نکلوانے گئیں،نو سر بازوں نے لوٹ لیا

شاہ پور صدر (نامہ نگار )دو نوسر بازوں نے بینک کے اندر پیسے نکلوانے والی خواتین کو لوٹ لیا اور 29 ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے ۔ محمد عمران سکنہ گجر کالونی نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی زوجہ نادرہ کنول اور نازیہ زوجہ ادریس الائیڈ بینک شاہ پور برانچ سے رقم نکلوانے گئیں۔متاثرہ خاتون نے بینک کاؤنٹر سے 75 ہزار روپے نکلوائے ، جہاں ایک 50 سے 55 سالہ شخص نے پرانے نوٹوں کے بدلے نئے نوٹ دینے کا جھانسہ دیا۔ بعد ازاں چیک کرنے پر 46 ہزار روپے ہی باقی تھے جبکہ 29 ہزار روپے غائب تھے ۔شہریوں نے بینک کے اندر اس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس تھانہ شاہ پور نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں