میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ، ترقیاتی کام تیز کرنیکا حکم

میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ، ترقیاتی کام تیز کرنیکا حکم

میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ، ترقیاتی کام تیز کرنیکا حکم انکروچمنٹ کے خاتمے ، آوارہ کتوں کی تلفی، سٹریٹ لائٹس بارے رپورٹس

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )کمشنر سرگودھا ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کی مختلف برانچز کی مجموعی کارکردگی اور جاری ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں واجبات کی وصولی، انکروچمنٹ کے خاتمے ، آوارہ کتوں کی تلفی، سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور نقشہ جات (این او سی) کی منظوری سے متعلق کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔ کمشنر نے تمام شعبوں کو ہدایت کی کہ شہری سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔اجلاس میں چیف آفیسر زویا بلوچ، میونسپل آفیسر پلاننگ، میونسپل آفیسر فنانس، سب انجینئرز سمیت دیگر متعلقہ برانچوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں