نامعلوم شخص نے شہری کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا

نامعلوم شخص نے شہری کے  اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نامعلوم شخص نے نوسر بازی کے ذریعے شہری کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ رکھ چراگاہ کا رہائشی حافظ محمد نذیر مقامی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے گیا۔

جہاں موجود ایک نامعلوم شخص نے اپنے چنگل میں پھنساکر اس کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر لیا اور اکاؤنٹ سے ایک لاکھ تین ہزار روپے نکلوا کر رفوچکر ہو گیا، متاثرہ شخص کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں