موچھ روڈ پر ڈکیتی، دو موٹر سائیکل سوار اسلحہ کے زور پر لوٹ لیے گئے
میانی (نامہ نگار )میانی بنہ میاں والا روڈ پر بانس کی فصل کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل سواروں کو لوٹ لیا۔
ڈاکوؤں نے پہلے جگت پور کے رہائشی علی عمران کو روک کر اس سے موبائل فون (انفنکس) اور نقدی چھین لی۔ بعد ازاں اسی مقام پر ایک اور موٹر سائیکل سوار فیصل ساکن مہرے دا کھوہ کو بھی اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے 10 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔