35کروڑ سے زائد کے ترقیاتی فنڈز بحال نہ ہو سکے

 35کروڑ سے زائد کے ترقیاتی فنڈز بحال نہ ہو سکے

35کروڑ سے زائد کے ترقیاتی فنڈز بحال نہ ہو سکے عدم ادائیگی کی وجہ سے بعض ادھورہ سکیمیں کھنڈرات بننے لگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ لوکل گورنمنٹ سرگودھا کے 9ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی لیپس ہونے والے 35کروڑ سے زائد کے ترقیاتی فنڈز بحال نہ ہو سکے ہیں جس کی وجہ سے ٹھیکیداروں کو شدیددشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عدم ادائیگی کی وجہ سے بعض ادھورہ سکیمیں کھنڈرات بننے لگی ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے سرگودہا سے منتخب ہونے والے سات صوبائی اور تین قومی اسمبلی کے حکومتی ممبران اسمبلی کے لیے 30 ،30 کروڑ کے ترقیاتی فنڈ جاری کیے تھے جس پر محکمہ نے 239سکیموں کے لئے ٹھیکیداروں سے ٹینڈر طلب کئے تھے ،جون 2025سے قبل متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کے باوجود محکمہ کے افسران کی مبینہ عدم دلچسپی کے باعث ٹھیکیداروں کوادائیگی نہ ہو سکی جس سے فنڈز لیپس ہوگئے ہیں ٹھیکے داروں کا کہنا ہے کہ اب فنڈ بحال نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں مالی مشکلات پیش آرہی ہیں جب کہ متعددترقیاتی کام مکمل ہونے کے باوجود ہماری سپکورٹی کی بھی ادائیگی نہیں ہو رہی ہے جس سے ہمیں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار اعلی حکام سے فنڈ بحالی کی استدعا کی گئی ہے جیسے ہی فنڈز بحال ہوئے ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں