ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار پر تشویش کااظہارکیا
خوشاب(نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب کا اہم اجلاس چیئرمیں اتھارٹی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا
جس میں سی ای او ایجوکیشن محمد عیسیٰ لالی ،اسسٹنٹ محکمہ ایجوکیشن محمد قاسم ،ڈی ای اوز ،لوکل گورنمنٹ اور ایجوکیشن اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ۔ اسجلاس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی، اساتذہ، معلمات م طلبہ و طالبات و کی کل تعداد اور خالی اسامیوں سمیت ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار تعلیم بجٹ ودیگر ایشوز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سی ای او ایجوکیشن محمد عیسی لالی نے ضلع خوشاب کے سکولوں کی کارکردگی کے علاوہ اساتذہ کی تعداد اور آسامیوں میں کمی ،بچوں کی کلاسز اور تعداد کے تناسب و اعداد شماراور لٹریسی کے نان فارمل سکولوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تعلیمی میدان میں سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے تعلیمی معیار پر تشویش کااظہارکیا ۔انہوں نے ہدائت کی کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ اپنا نمایاں کردار ادا کریں تاکہ سرکاری سکولوں کے بچے ٹاپ پوزیشنیں حاصل کر کے عوامی رجحان سرکاری سکولوں کی جانب مبذول کرا سکیں