ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاسب رجسٹرار آفس (اربن و رورل) سرگودھا کا اچانک دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاسب  رجسٹرار آفس (اربن و رورل)  سرگودھا کا اچانک دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون نے سب رجسٹرار آفس (اربن و رورل) سرگودھا کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے رجسٹرڈ دستاویزات (رجسٹرڈ ڈیڈز) کا تفصیلی معائنیہ کیا۔

اے ڈی سی آر نے ریکارڈ کی درستگی، تکمیل اور شفافیت کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام ریکارڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق منظم رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کو بروقت اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ احمد ہارون نے مزید ہدایت کی کہ رجسٹری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے اور عوامی شکایات کے ازالے کو ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائینہ کیا اور صفائی ستھرائی سمیت مجموعی انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں