تیل کی قیمتیں بڑھا کرعوام پر پٹرول بم گرا دیا ، نور حیات
تیل کی قیمتیں بڑھا کرعوام پر پٹرول بم گرا دیا ، نور حیات حکومت کی اپنی عیاشیوں میں کمی کی بجائے ہرروز اضافہ ہو رہا ہے
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پر شہریوں نے شدید رد عمل کا کا اظہار کرتے ہوئے سابق امیدوار قومی اسمبلی نور حیات کلیا نے کہا ہے تیل کی قیمتیں بڑھا کرعوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے جبکہ حکومت کی اپنی عیاشیوں میں کمی کی بجائے ہرروز اضافہ ہو رہا ہے مینڈیٹ چور حکومت عوام سے کس چیز کا نتقام لے رہی ہے سابق کونسلر افتخار بابو نے کہا کہ سوشل میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار گذارنے کی اجازت ہے وہ تیل کے جہاز کس کو تحفہ میں دئے جا رہے ہیں مسلم لیگ ساہیوال کے جنرل سیکرٹری رانا عبداغفار نے کہا کہ حکومت نے انتہائی مجبوری میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے حالات نارمل ہوتے ہی فیصلہ ریورس ہو جائے گا مختار انجم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین قیمتیں حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹروں نے اپنی من مرضی سے کرائے بڑھا دیئے ہیں جو قابل افسوس ہے ۔