باغ جناح:عدم توجہی سے مشکوک سرگرمیوں کا گڑھ بن گیا

باغ جناح:عدم توجہی سے مشکوک سرگرمیوں کا گڑھ بن گیا

باغ جناح:عدم توجہی سے مشکوک سرگرمیوں کا گڑھ بن گیا لوگ اپنی فیملیوں بالخصوص خواتین اور بچے کو لانے سے کترانے لگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر کا واحد تفریحی پارک باغ جناح انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی عدم توجہی کی وجہ سے مشکوک سرگرمیوں کا گڑھ بن کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنی فیملیوں بالخصوص خواتین اور بچے کو لانے سے کترانے لگے ،یہاں انتظامیہ نے کروڑوں روپے کے فنڈز سے کھیلوں کی سرگرمیوں سمیت سیروتفریح کیلئے جدید ترین جوائے ٹوائے اور صبح شام کے اوقات میں واک کیلئے پختہ ٹریک تعمیر کروائے لیکن سکیورٹی انتظامات نہ ہونے اور مشکوک افراد کی ہمہ وقت موجودگی کے ساتھ ساتھ آوارہ نوجوانوں کے باعث آنیوالی فیملیز جو کہ عدم تحفظ کا شکار ہیں کی تعداد روزباروز کم ہوتی جا رہی ہے ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت باغ جناح بھی حساس مقامات میں آتا ہے جہا ں کی صورتحال کے مطابق سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب اور پولیس کی چوکی انتہائی ضروری ہے ، اس ضمن میں شہریوں نے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں