ٹرالے سے موٹرسائیکل ٹکرا گئی ، ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی
ٹرالے سے موٹرسائیکل ٹکرا گئی ، ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمیموٹر سائیکل سوار آنکھوں میں روشنی پڑنے پر ٹرالے کے عقب سے ٹکرا گئے
دریاخان(نمائندہ رپورٹر )سڑک کنارے کھڑے لکڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالے کی بیک بتی اور ریفلیکٹر نہ ہونے پر موٹرسائیکل سوار عقب سے ٹکرا گئے ایک نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی ہسپتال منتقل ۔دُلے والا روڈ نذد حکم مائنر لکڑی سے لوڈ ٹرالا کھڑا تھا جس کی بیک بتی اور ریفلیکٹر نہیں تھے صبح اندھیرے چھایا ہوا تھا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار آنکھوں میں روشنی پڑنے پر ٹرالے کے عقب سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں نوجوان کرامت خان موقع پر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔