تمام مساجد و امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات
تمام مساجد و امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات چرچز میں داخل افراد کی واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے تلاشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں تمام مساجد و امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور تعینات اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیں دوسری جانب گڈ فرائیڈے کے موقع پر عبادتی پروگرام کے سلسلے میں ضلع بھر کے چرچز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، چرچز میں داخل ہونے والے تمام افراد کی واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے مکمل تلاشی لی جا رہی ہے ۔ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ایلیٹ فورس کی ٹیمیں حساس علاقوں اور چرچز کے گردونواح میں مسلسل گشت کر رہی ہیں۔چرچز کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ، جبکہ سیف سٹی کنٹرول روم سے تمام انتظامات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔مسیحی برادری کو مکمل طور پر پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔