بارشوں اور ژالہ باری سے سرسوں اور چنے کی فصلیں تباہ

 بارشوں اور ژالہ باری سے سرسوں اور چنے کی فصلیں تباہ

بارشوں اور ژالہ باری سے سرسوں اور چنے کی فصلیں تباہ5روز سے جاری بارشوں کے باعث تحصیل بھر کے کسان شدید پریشانی کا شکار

کلورکوٹ (نمائندہ دنیا)کلورکوٹ اور گردونواح میں پانچ روز سے جاری مسلسل بارشوں کے باعث سرسوں، بارانی چنا اور گندم کی تیار کھڑی فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔جنڈانوالی اور دیگر علاقوں میں ژالہ باری کے باعث فصلات کو مزید نقصان پہنچا ہے ، جبکہ بارشوں سے قبل کاٹی گئی سرسوں اور چنے کی فصلیں جو کھیتوں میں خشک ہونے کے لیے پڑی تھیں، بارش کے پانی سے خراب ہو چکی ہیں۔چاندنی چوک اور جنڈانوالی کے علاقوں میں ژالہ باری کے نتیجے میں سرسوں، چنا اور گندم کی فصلیں کئی مقامات پر مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔پانچ روز سے جاری بارشوں کے باعث تحصیل بھر کے کسان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر مقامی افراد نے مساجد اور گھروں میں اذانیں دینا شروع کر دی ہیں اور بارشوں کے رکنے کے لیے دعا اور توبہ کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں