تیز بارش اور زلزلے کے دوران مکان کی چھت گر گئی
تیز بارش اور زلزلے کے دوران مکان کی چھت گر گئی محمد نصیر شدید زخمی ہو گیا ، ایک دنبہ اور دو بکریاں ملبے تلے دب گئیں
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش اور زلزلے کے دوران، محلہ سنبلانوالہ کے رہائشی محمد نصیر نامی شہری کے کرائے کے مکان کی چھت گر گئی۔چھت گرنے کے نتیجے میں محمد نصیر شدید زخمی ہوا جبکہ اس کے قیمتی جانور، ایک دنبہ اور دو بکریاں بھی چھت تلے دب کر ہلاک ہو گئے ۔محمد نصیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر میانوالی اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس کے مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے اور امداد فراہم کی جائے ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔