امن و امان کے قیام کیلئے ٹھیکری پہرہ مؤثر بنانے کی ہدایت

امن و امان کے قیام کیلئے ٹھیکری پہرہ مؤثر بنانے کی ہدایت

امن و امان کے قیام کیلئے ٹھیکری پہرہ مؤثر بنانے کی ہدایتعوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے پائیدار امن قائم کیا جا سکتا :پو لیس

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم اعلان جاری کر دیا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گلیوں اور محلوں میں ٹھکری پہرہ کا مؤثر نظام قائم کریں تاکہ جرائم کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ۔ایس ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام مکین اس امر کو یقینی بنائیں کہ جب بھی وہ اپنے گھروں سے باہر جائیں تو گھروں کو خالی چھوڑنے کے بجائے کسی قابلِ اعتماد فرد کے سپرد کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے ہی علاقے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے ۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ایس ایچ او نے واضح کیا کہ شہریوں کا تعاون ہی علاقے کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کی ضمانت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں