پولیس مقابلہ، موٹر سائیکل چوری کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پولیس مقابلہ، موٹر سائیکل چوری کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پولیس مقابلہ، موٹر سائیکل چوری کا ملزم زخمی حالت میں گرفتارجھاڑیوں میں چھپے ملز موں نے پو لیس پر فائرنگ کی ، تنویر ساتھیوں کی گولی سے زخمی

خوشاب (نمائندہ دنیا)خوشاب پولیس نے گروٹ روڈ پر حسین آباد کے قریب پولیس مقابلے کے دوران موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم تنویر آرائیں اپنے ساتھی بلال کے ہمراہ حسین آباد کے علاقے میں موجود ہے ۔ جب پولیس نے گرفتاری کے لیے کارروائی کی تو جھاڑیوں میں چھپے ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ اسی دوران ملزم تنویر اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔دوسرا ملزم بلال موقع سے فرار ہو کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جھاڑیوں میں روپوش ہو گیا۔ پولیس نے زخمی حالت میں ملزم تنویر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا اور اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم محمد تنویر ولد محمد بشیر آرائیں، بدلی والا خوشاب کا رہائشی ہے اور تھانہ خوشاب کے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ جبکہ فرار ملزم بلال حسین سرگودھا کے علاقہ مقام حیات کا رہائشی ہے اور منشیات اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث بتایا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں