منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ  رکھنے والا ملزم گرفتار

خوشاب (نمائندہ دنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جس کے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد ہوئی۔دوسری کارروائی میں صدر پولیس جوہرآباد نے دوران گشت مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص کی تلاشی لی، جس کے پاس سے تیس بور پستول اور 5 کارتوس برآمد ہوئے ۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں