پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال جاری، پابندی غیر مؤثر

پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال  جاری، پابندی غیر مؤثر

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)محکمہ ماحولیات سرگودھا کی مبینہ عدم توجہی کے باعث ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال نہ رک سکا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال صوبہ بھر میں آلودگی کے خاتمے کے لیے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کی تھی ۔

اور محکمہ ماحولیات کو اس پر مؤثر کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر محکمہ نے کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں پلاسٹک بیگز ضبط کر کے تلف کیے ۔تاہم بعدازاں کارروائیوں میں سست روی کے باعث پلاسٹک بیگز کی خرید و فروخت دوبارہ شروع ہو گئی۔ دکاندار بدستور سامان کی پیکنگ کے لیے پلاسٹک بیگز استعمال کر رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں