مجلس حزب الانصار کے جلسہ میں اتحادِ امت پر زور، چادر پوشی

 مجلس حزب الانصار کے جلسہ میں اتحادِ امت پر زور، چادر پوشی

مجلس حزب الانصار کے جلسہ میں اتحادِ امت پر زور، چادر پوشیمسلمانوں کے درمیان فروعی اختلافات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت : مقررین

بھیرہ (نامہ نگار)مجلس حزب الانصار کے 93ویں سالانہ جلسہ کی تیسری اور چوتھی نشست میں علمائے کرام اور مشائخ عظام نے اتحادِ امت، محبت اور یگانگت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کے درمیان فروعی اختلافات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مقررین نے کہا کہ باہمی اتحاد ہی امتِ مسلمہ کی قوت اور ترقی کا ضامن ہے ۔ انہوں نے اسلام کی تعلیمات کے مطابق اخوت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا۔علماء نے مزید کہا کہ بدگمانی، تفرقہ بازی اور بلاجواز تنقید معاشرے میں انتشار پیدا کرتی ہے ، لہٰذا ان سے اجتناب ضروری ہے ۔ انہوں نے قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے پر بھی زور دیا تاکہ نئی نسل کو صحیح دینی رہنمائی حاصل ہو سکے ۔اس موقع پر خاندان بگویہ کے اولیاء اللہ کے مزارات پر ولی عہد صاحبزادہ آصف ابرار بگوی کی قیادت میں سینکڑوں معتقدین نے چادر پوشی کی اور ملک و ملت کی سلامتی، اتحادِ امت اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مجلس حزب الانصار کا سالانہ جلسہ اتحاد و محبت کا پیغام عام کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں