ایران، امریکا کو47برس بعد مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کا تاریخی کارنامہ، حافظ فدا الرحمٰن

 ایران، امریکا کو47برس بعد  مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کا  تاریخی کارنامہ، حافظ فدا الرحمٰن

خوشاب(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایران، امریکا کو47برس بعد مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کا تاریخی کارنامہ ہے ۔

اسلام آباد مذاکرات پر بہترین سہولت کاری و سفارت کاری کا حق ادا کر دیا لیکن بد قسمتی سے فریقین کے مابین مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا اب پوری ملت اسلامیہ کو متحد ہو کر اسرائیل سے غزہ اور ایران میں بہائے جانیوالے مس؛لمانوں کے خون کا حساب لینا ہو گا ۔ جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہناتھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدہ کے باوجود غزہ پر حملے کئے ۔ امریکہ نے ایران کی تہذیب و شناخت ختم کرنے کی دھمکی دی لیکن امریکہ و اسرائیل تمام اہداف میں ناکام ہوگئے نہ تو ایران میں رجیم تبدیل کیا اور نہ وی اس کا میزائل پروگرام بند کروا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں