انٹر ڈویژن ہارڈ بال کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں ٹرائلز کامیابی سے مکمل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں جاری انٹر ڈویژن ہارڈ بال کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں ٹرائلز کامیابی سے مکمل کر لیے گئے ۔
ٹرائلز میں ڈویژن بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ڈویژنل اسپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے کہا کہ دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا میں بھی انٹر ڈویژن ہارڈ بال کرکٹ چیمپئن شپ کیلئے شفاف انداز میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرائلز کے بعد منتخب ہونے والی ٹیم لاہور میں ہونے والے مقابلوں میں سرگودھا کی نمائندگی کرے گی۔