شہر میں لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی ، زیورات او موبائل چھین لئے

شہر میں لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی ، زیورات او موبائل چھین لئے

عابد ضیاء محمد نعمان سے بھی مسلح افراد نے نقدی و موبائلز چھین لئے اور فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران پرانا بھلوال کے قریب چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر گلفام سے موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین لیا،اسی طرح رانا اشرف کالونی کے قریب عابد ضیاء ،7شمالی کے قریب محمد نعمان سے بھی مسلح افراد نے نقدی و موبائلز چھین لئے اور فرار ہو گئے جبکہ گورنمنٹ ہائر سکنڈر سکول 46جنوبی کے ٹرانسفارمر سے نامعلوم چور پانچ لاکھ روپے کا آئل نکال کر لے گئے ،رحمان پورہ کے محسن الہی ،چک مبارک کے محمد توقیر،ترکھانوالہ کے مزمل عباس کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر اشیاء،اجنالہ کے اﷲ یار کے کنٹرول شیڈ سے بھاری مالیت کا آئل و دیگر سامان،سول ہسپتال کے باہر سے علی مراد خان،اردوبازار سے سید رحمن،46شمالی سے سمیع اﷲ،سیٹلائٹ ٹاؤن سے زبیر احمد کی موٹرسائیکلیں ،لکسیاں کے فخر حیات، بھیرہ کے محمد شہباز کے رقبہ جات سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری ،للیانی کے احمد فراز کے ڈیرہ سے 15لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرلئے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں