ممکنہ سیلاب سے بچنے کیلئے دریائی علاقوں کا سروے شروع
دریائے جہلم اور چناب سے ملحقہ کنڈان، بونگہ سگھوال،ٹھٹھی اوپی،ٹھٹھی نیکا،موضع اچھرن،کوٹ مکران،چک گنگاکے نقشہ جات سول ایڈمنسٹریشن کو ارسال کر دیئے گئےمکمل انسپکشن کے بعد کانٹی جنسی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی،محفوظ راستوں کی نشاندہی کیلئے ٹریفک حکام،ضلعی پولیس اور متعلقہ اداروں کی خدمات کا تعین کرنے کا حکم
سرگودھا(نعیم فیصل ) متوقع سیلاب اور مون سون 2026کے کانٹی جنسی پلان کی باضابطہ تیاری اور سابقہ ادوار کے تناظر میں حساسیت کی بناء پر دریائی علاقوں کا سروے شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے دریائے جہلم اور چناب سے ملحقہ کنڈان، بونگہ سگھوال،ٹھٹھی اوپی،ٹھٹھی نیکا،موضع اچھرن،کوٹ مکران،چک گنگاداس،کوٹلی علی احمد،بھرتھ غربی، میگھہ، ودھن، چھمٹ رانجھا،کوٹ مغرب، نون جاگیری،رنگ پور، گھنگوال، شاہ پور سٹی،علی پور ،سیدل،عاقل شاہ، جھاوریاں، بھیرہ ، کوٹ بھائی خان،صابووال، موضع گجرانوالہ،وزیدی،کچھی جاگیر، جھگیاں، منگڑیل، مانگووال خورد،کوٹ پہلوان سمیت مڈھ رانجھا،کوٹمومن کے مضافاتی 88دیہات کے مقامات پر حالیہ بارشوں سے پانی کی سطح اونچی ہوئی ہے جس کے پیش نظر ان کی تفصیلات اور ان مقاما ت کے نقشہ جات سول ایڈمنسٹریشن کو ارسال کر دیئے گئے ، جن کی مکمل انسپکشن اور مکمل جائزہ لینے کے بعد کانٹی جنسی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی،جبکہ متعلقہ اداروں کو جاری گائیڈ لائن کے مطابق محفوظ راستوں کی نشاندہی کیلئے ٹریفک حکام،امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ضلعی پولیس اور امدادی و ریلیف پروگرام کیلئے دیگر متعلقہ اداروں کی خدمات کا تعین کر کے کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی و کاہلی سے گریز کیا جائے ۔