کندیاں :جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
کندیاں (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر تھانہ کندیاں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے پکار 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر خرم شہزاد اور سب انسپکٹر عنایت اللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کے دوران ملزم محمد زبیر کو گرفتار کیاجس کے قبضہ سے 12 بور پستول برآمد ہوا۔ ملزم اسلحہ کا کوئی لائسنس پیش نہ کر سکا۔پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے تین روز قبل خود فائرنگ کر کے پکار 15 پر جھوٹی کال کی اور مخالفین پر الزام لگایا، جو بعد میں بے بنیاد ثابت ہوا۔پولیس نے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے ، فائرنگ کرنے اور جھوٹی اطلاع دینے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔