مین لائن پر کنڈا لگا کر بجلی چوری کرتاشخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

مین لائن پر کنڈا لگا کر بجلی چوری  کرتاشخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی فیسکو اینٹی تھیفٹ ٹیم کا چھاپہ مین لائن پر کنڈا لگا کر بجلی چوری کرتا ہوا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی کی درخواست پر بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ فیسکو سب ڈویژن سلانوالی کی اینٹی تھیفٹ ٹیم کے اراکین چوہدری کلیم انور گجر عامر اقبال اور محمد اشرف نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر 135 شمالی کے رہائشی محمد فاروق ولد اللہ دتہ کو مین لائن پر کنڈی لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا ۔بعد ازاں تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سلانوالی محمد نعمان رفیق کی درخواست پر بجلی چور محمد فاروق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں