خاتون سواری سے بدتمیزی اورتشدد کرنے والا ملزم گرفتار

 خاتون سواری سے بدتمیزی اورتشدد کرنے والا ملزم گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چلتے رکشے میں خاتون سواری سے بدتمیزی اور بہیمانہ تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ روز رکشہ ڈرائیور نے دوران سفر دست درازی کی اور ہراساں کیا اور مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے اور فرار ہوگیا ۔متاثرہ خاتون نصرت پروین کی مدعیت میں تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں