قصاب مضر صحت بدبودار سالم بکرے سمیت پکڑا گیا

 قصاب مضر صحت بدبودار سالم بکرے سمیت پکڑا گیا

قصاب مضر صحت بدبودار سالم بکرے سمیت پکڑا گیاگٹووں کو جب کھولا گیا تو اس میں سے ایک عدد گلا کٹی بھیڑ ایک عدد بکرا گلا کٹا نکلا

میانوالی (نامہ نگار)چھدرو کے علاقہ حیات خیلانوالہ موڑ موسیٰ خیل روڈ پر قصاب مضر صحت بدبودار سالم بکرا ، بھیڑ ذبح شدہ رنگے ہاتھوں پکڑیے گئے فوڈ اتھارٹی ، محکمہ لائیو سٹاک کی مشترکہ کامیاب کاروائی سید امیر خان ولد خان امیر خان ، شیراز طارق ولد طارق قصاب ، سجاول ولد ریاض قصاب سکنائے میانوالی چھدرو تھانہ کی حوالات میں بند مقدمہ درج ذرائع کے مطابق بدھ کے دن چھدرو کے علاقہ سے بیمار قریب المرگ بھیڑ اور بکرا قصاب سجاول ، شیراز طارق وغیرہ اونے پونے خرید کر گٹووں میں چھپا کر میانوالی لے جارھے تھے کہ راستے میں وانڈھا حیات خیل موسی خیل روڈ پر پکڑیے گئے قصاب کو تھانہ چھدرو پولیس کے حوالے کردیا گیا گٹووں کو جب کھولا گیا تو اس میں سے ایک عدد گلا کٹی بھیڑ ایک عدد بکرا گلا کٹا نکلا جس سے بدبو آرھی تھی۔ محکمہ فوڈ اتھارٹی آفیسر عقیل احمد کی موجودگی میں ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عبد الخالق اعوان نے دونوں جانوروں کا مکمل معائنہ کیا دونوں جانور مہلک بیماری میں مبتلا ثابت ہوئے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں