واٹر فلٹریشن پلانٹ دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث غیر فعال

 واٹر فلٹریشن پلانٹ دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث غیر فعال

واٹر فلٹریشن پلانٹ دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث غیر فعال 46 اڈہ روڈ کے ہزاروں مکین صحت افزا پینے کے پانی سے محروم ہو گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا) 46 اڈا سینما روڈ پر عرصہ تقریباً 2 سال قبل قائم کیے جانے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہونے سے قرب و جوار کی رہائشی بستیوں محلہ حیدر شاہ محلہ بیگی پورہ محلہ اسلم کالونی محلہ نون کالونی پھول کالونی اقبال کالونی ماڈل ٹاؤن سمیت 46 اڈہ روڈ کے ہزاروں مکین صحت افزا پینے کے پانی سے محروم ہو گئے ہیں مذکورہ فلٹریشن پلانٹ کی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے ہمارے نمائندہ محمد اطہر چوہدری نے پہلے ایم سی سلانوالی حکام سے رابطہ کیا تو بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فلٹریشن پلانٹ کی عمارت بہت ہی عجلت میں تعمیر کی گئی تھی کیونکہ فلٹریشن پلانٹ سیم زدہ علاقہ میں لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے فیڈریشن پلانٹ کی عمارت زمین میں دھنس گئی اور عمارت کو نقصان ہونے کی وجہ سے فلٹریشن پلانٹ کی مشینری کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے فلٹریشن پلانٹ کو فوری فعال کرنے کے سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر صاف پانی ڈویلپمنٹ سرگودھا محمد شفیق سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر میونسپل کمیٹی سلانوالی مذکورہ فلٹریشن کو مرمت کرا دے تو ہم فلٹریشن پلانٹ کو ہینڈ اور کرلیں گے۔ اور پھر اس کی دیکھ بھال صاف پانی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذمہ ہوگی لہذا عوامی مطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی فلٹریشن پلانٹ کی فوری بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں