4تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی تعمیر نو کی باقاعدہ منظوری

4تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی تعمیر نو کی باقاعدہ منظوری

منظور شدہ ہسپتالوں میں ٹی ایچ کیو 90 جنوبی، ٹی ایچ کیو 46 جنوبی، ٹی ایچ کیو بھاگٹانوالہ اور ٹی ایچ کیو ساہیوال شامل ایک ارب 25 کروڑ روپے کے مطلوبہ فنڈز جاری ،محکمہ صحت و پاپولیشن ویلفیئر پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ضلع سرگودھا کے چار تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی تعمیر نو کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے ایک ارب 25 کروڑ روپے کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دیے اور اس حوالے سے محکمہ صحت و پاپولیشن ویلفیئر پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔منظور شدہ ہسپتالوں میں ٹی ایچ کیو 90 جنوبی، ٹی ایچ کیو 46 جنوبی، ٹی ایچ کیو بھاگٹانوالہ اور ٹی ایچ کیو ساہیوال شامل ہیں۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے اپنے دوروں کے دوران ان ہسپتالوں کی خستہ حالی، بنیادی سہولیات کی کمی اور عوام کو درپیش مسائل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے اس ضمن میں پنجاب حکومت کو تعمیر نو کے لیے خصوصی فنڈز کے اجرا کی سفارش کی، جس کے نتیجے میں یہ اہم پیش رفت ممکن ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں