سرگودھا میں کراٹے مقابلے ، نوجوانوں نے شاندار مظاہرہ کیا

سرگودھا میں کراٹے مقابلے ، نوجوانوں نے شاندار مظاہرہ کیا

نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام معرکہ حق، بنیان المرصوص کے سلسلے میں سپورٹس جمنیزیم میں کراٹے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کی مختلف کراٹے اکیڈمیوں کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل، نظم و ضبط اور دفاعی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔تقریب میں صائمہ منظور، شازیہ، محمد نعیم خان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق اور بنیان المرصوص جیسے قومی جذبے سے جڑے پروگراموں کا مقصد نوجوان نسل میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کھیل صرف جسمانی سرگرمی نہیں بلکہ کردار سازی، اعتماد اور وطن سے محبت پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے ، اور نوجوانوں کو نہ صرف کھیلوں میں بلکہ ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ میں بھی مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں