پریس کلب میں معرکۂ حق کی سالگرہ، فوج کو خراجِ تحسین

پریس کلب میں معرکۂ حق کی سالگرہ، فوج کو خراجِ تحسین

بنیان المرصوص کی شاندار فتح پوری پاکستانی قوم کے لیے باعثِ فخر :حافظ شوکت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پریس کلب سرگودھا میں ہفتے کے روز معرکۂ حق کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں حافظ شوکت علی مہمانِ خصوصی تھے ۔تقریب میں کمشنر، ڈائریکٹر انفارمیشن نعیم ملک، صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری کامران ملک اور دیگر عہدیداران نے مل کر کیک کاٹا۔ اس موقع پر اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ بنیان المرصوص کی شاندار فتح پوری پاکستانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فتح میں پاک افواج کے شانہ بشانہ پاکستانی میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کے آپریشن سندور کو ناکام بنایا۔

 اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو عالمی سطح پر ایک تاریخی مقام حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس معرکے میں پاک فضائیہ اور بحریہ نے بھی قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی، جبکہ تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی پیش کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں