فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، اشتہاری سمیت 3 فرار، 3خواتین گرفتار
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، اشتہاری سمیت 3 فرار، 3خواتین گرفتاراڈے کی مبینہ نائیکہ نے شور شرابہ شروع کر دیا موقع پر افراتفری پھیل گئی
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں عالم آباد میں مبینہ فحاشی کے اڈے پر پولیس چھاپہ، اشتہاری سمیت 3 افراد فرار، 3 خواتین گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ملک خرم شہزاد اعوان کی نگرانی میں کندیاں پولیس نے محلہ عالم آباد میں عرصہ دراز سے قائم فحاشی کے اڈے پر قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم جمعہ خان آف کڑی خیسور کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا چھاپے کے دوران اڈے کی مبینہ نائیکہ عزیزاں نے شور شرابہ شروع کر دیا جس سے موقع پر افراتفری پھیل گئی اور اشتہاری ملزم جمعہ خان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اسی دوران وہاں موجود دو افراد خدمت علی سکنہ ڈی آئی خان اور عرفان سکنہ کندیاں بھی دیوار پھلانگ کر فرار ہو گئے کارروائی کے دوران پولیس نے اڈے کی نائیکہ عزیزاں سمیت دو دیگر خواتین کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اشتہاری مجرم اور دیگر فرار افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اہل علاقہ نے پولیس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔