کمشنر سرگودھا کا تحصیل پپلاں اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ

کمشنر سرگودھا کا تحصیل پپلاں  اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کے ہمراہ اچانک تحصیل پپلاں اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ۔

، کمشنر سرگودھا نے شہر میں جاری ڈیپ کلیننگ مہم، صحت کی سہولیات اور دیگر اہم اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی بھی موجود تھے ۔کمشنر سرگودھا نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پپلاں میں تین روزہ چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کا فیتہ کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں