سابقہ رنجش شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سابقہ رنجش شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالاملز موں نے سلیم کو ڈنڈوں سے مارا ،سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سلیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش ہی بناء پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔