پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نفاذ کیلئے اقدامات کرنیکا فیصلہ
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نفاذ کیلئے اقدامات کرنیکا فیصلہ حکومتی اور نجی شعبے کے درمیان اشتراک کو مزید مضبوط اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا ، بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ 2025 کے موثر نفاذ کیلئے ڈویژنل سطح پر اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ 2025 پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا، میانوالی، خوشاب ،بھکر، مختلف محکموں کے افسران، متعلقہ اداروں کے نمائندگان اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے وابستہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محمد منصور سرور جنرل منیجر اپریزل پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی نے شرکاء کو پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ 2025 کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ایکٹ کے قانونی تقاضوں، ادارہ جاتی ڈھانچے ، منصوبہ سازی کے طریقہ کار اور نجی شعبے کی شمولیت کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے ایکٹ کے تحت حکومتی اور نجی شعبے کے درمیان اشتراک کو مزید مضبوط، شفاف اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا تاکہ عوامی فلاح کے منصوبے بروقت مکمل کیے جا سکیں۔