پک وین نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری 3شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لاہور روڈ پر 25جنوبی کے قریب ایک تیز رفتار پک وین نے اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس پر سوار عمر فاروق،اس کی بیوی کرن اور سالی ارم بی بی شدید زخمی ہو گئے ۔
وین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ پولیس نے وین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔