منشیات فروش کو 10 سال قید، 80 ہزار روپے جرمانہ

منشیات فروش کو 10 سال  قید، 80 ہزار روپے جرمانہ

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ داؤد خیل کے سابقہ تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر عبد الرؤف خان کی مؤثر تفتیش اور ٹھوس ثبوتوں پر معزز عدالت جناب راشد نواز ایڈیشنل سیشن اینڈ سپیشل نارکوٹکس جج میانوالی نے جرم ثابت ہونے پر منشیات کے مقدمہ نمبرکا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ضیاء اللّٰہ کو 10 سال قید، 80 ہزار روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی پر مزید 06 ماہ قید کی سزا سنائی۔

مجرم ضیاء اللہ کو سال 2025 میں 3600 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے سابقہ ایس ایچ او داؤد خیل سب انسپکٹر خرم شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں